گُڑیا کے نام

سُنو !  پیاری گڑیا، خوبصورت گڑیا، نازک سی گڑیا تم بہت کمزور ہو تمہارے میں اتنی طاقت نہیں کے معاشرے کی سخت ہواؤں کا مقابلہ کرسکو اسلئے تمہیں ایک بہت ہی قیمتی ہتھیار کو استعمال کرنے کا کہا گیا ہے یہ ہتھیار استعمال کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

ہر کوئی تمہاری طرح قیمتی نہیں ہے تم مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک بہت ہی قیمتی چیز ہو تم کوئی کھلونا نہیں ہو، تم وقت گزاری کے لئے نہیں بنائی گئی ہو تم تو گھر کی ملکہ اپنے باپ اور بھائی کا فخر ہو تم ہی سے تو گھر کی رونق ہے پھر باہر نکلتے ہوئے یہ سب کیوں بھول جاتی ہو کہ تم گھر کی ملکہ، بھائیوں کا فخر اس حجاب کہ اندر ہو حجاب ہی تمھارا مضبوط ہتھیار ہے تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ حجاب تمہاری کامیابی میں رکاوٹ ہے ارے حجاب تو تمہارا محافظ ہے تمہاری پہچان ہے حجاب تو تمہارا شعار ہے حجاب ہی میں ہے عورت کی آزادی، حجاب میں عورت آزاد ہوجاتی ہے اسے کسی قسم کے خطرات کا کوئی خوف نہیں ہوتا کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ محفوظ ہے اب اسے کوئی بری نگاہ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا کیونکہ اس نے اپنے رب العامین کے حکم کی تکمیل کی ہے۔

تو پیاری گڑیا ! تم جینز اور ٹی شرٹ میں نہیں بلکہ تم تو حجاب میں پیاری لگتی ہو اسلام کی شہزادی لگتی ہو تو پیاری شہزادیوں حجاب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لو ! آپکی پہچان حجاب ہے اللہ ہم سب کو کامل حجاب کرنے اور اسکا بول بالا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)