قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‌

جب میرے رب نے فرما دیا

ترجمہ “آج میں نے تمہارے لئے دین کو مکمل کردیا ، اور تم پر اپنی نعمتیں مکمل کردیں، اور تمہارئے لئے اسلام کو بطورِ دین پسند کر لیا۔”

جب میرے رب نے اعلان کردیا

” قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‌ۚ‏ ۔ کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے۔

اللّٰهُ الصَّمَدُ‌ۚ‏ ۔ معبود برحق جو بےنیاز ہے

لَمۡ يَلِدۡ ۙ وَلَمۡ يُوۡلَدۡۙ‏ ۔ نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا

وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ‏ ۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔ ”

جب میرے نبی پاکﷺ نے مزید راہنمائی فرمائی ۔ سنو “جو جس قوم کی مشابہت اختیار کریگا وہ اُنہی میں سے ہے” تو پھر تم کیا میرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے زیادہ وفادار ہو ؟ کے انکی نرم دلی ، ان کی دریا دلی ، ان کا وقار ، ان کی عظمت ، ان کا اخلاق ، اور ان کی نرمی نے بھی انہیں کفار کی خوشی میں خوش کرنا نہیں سکھایا تو تم نام نہاد مسلمانوں ، دین کا درس دینے والے بےدین منافق لوگوں تم کس منہ سے کفار کی خوشی میں خوش ہورہے ہو ؟؟ کردوغلو کا کردار نبھانے والے ہزاروں ہوں گے لیکن ارتغل ایک ہوگا ۔

کیا ان سب آیتوں اور فرمان کے بعد بھی کچھ بچتا ہے؟ کہ پچھلے 5 دن سے میری ٹائم لائن کرسمس کی بارکباد باد دینے اور تاویلیں پیش کرنے والوں سے بھری پڑی ہے۔ گویا حجت تمام ہوگئی ،

گویا یہ تسلیم کررہے ہیں کہ اللہ جل جلالہ کی بھی بیوی اور بیٹا ہے (نعوذ باللہ)۔

میرے رب نے اس پر بھی فرمایا ہے

” وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا ۔ان کا قول یہ ہے کہ اللہ رحمٰن نے بھی اولاد اختیار کی ہے

لَقَدۡ جِئۡتُمۡ شَیۡئًا اِدًّا ۔ یقیناً تم بہت بری اور بھاری چیز لائے ہو

تَکَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرۡنَ مِنۡہُ وَ تَنۡشَقُّ الۡاَرۡضُ وَ تَخِرُّ الۡجِبَالُ ہَدًّا ۔قریب ہے کہ اس قول کی وجہ سے آسمان پھٹ جائیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں

اَنۡ دَعَوۡا لِلرَّحۡمٰنِ وَلَدًا ۔ کہ وہ رحمٰن کی اولاد ثابت کرنے بیٹھے

وَ مَا یَنۡۢبَغِیۡ لِلرَّحۡمٰنِ اَنۡ یَّتَّخِذَ وَلَدًا ۔ شان رحمٰن کے لائق نہیں کہ وہ اولاد رکھے

اِنۡ کُلُّ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحۡمٰنِ عَبۡدًا ۔آسمان و زمین میں جو بھی ہیں سب کے سب اللہ کے غلام بن کر ہی آنے والے ہیں ”

سورۃ مریم : 88 ۔93.