یوم دفاع، مضبوط اورخوشحال پاکستان کا سفر

دنیائے افق پر چمکتا دمکتا روشن پاکستان ہمارے آباء کے خوابوں کی وہ تعبیر ہے جوا نہوں نے74برس پہلے دیکھا تھا،ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو انجام کی راہ دیکھانے کا فن ہم نے سیکھ لیا ہے ،اس مقدس سرزمین کا تحفظ اوردفاع ہرشہری کی اولین ترجیح ہے۔یہ وہ مملکت ہے جس کے حصول کے لیے لاکھوں لوگوں نے جانیں قربان کیں لیکن آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا قائد کی انتھک محنت، کاوش اور قربانیوں کا زندہ پیکر، اے سوہنی دھرتی تیری آزاد اور پاک فضائیں ہی تو بھاتی ہیں تیرے متوالوں کو، تیرے بیٹے سرحدوں پار اور سرحدوں کے اندر دہشت گردوں اور تیرے دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیںٹرمپ مودی اتحاد خاک میں مل جائے گا اورپاکستان ترقی کے زینے تیزی سے چڑھتا جائے گااے ارضِ پاک تیرے دشمن کا منہ، کالا زبان کالی اس کے ارادے تارِ عنکبوت کی مانند بے حیثیت ہوں گے یہ گمراہ پنڈت فرعون اورقارون کی طرح غرق ہوں گے کیوں نہ غرق ہوں تیرے بیٹے اور بیٹیوں کاعزم بہت نرالا ہے ؎

میرے  وطن یہ عقیدتیں اور پیار  تجھ  پہ  نثار کردوں

یہ اک جاں کیا ہزار جاں ہوںتو ہزار تجھ پہ نثار کردوں

تیر ے گلستان ،پربت،جھیل ،دریا تیرے حسن وپاکیزگی کے عکاس ہیں پنجاب ،خیبرپختون خواہ ،سندھ ،بلوچستان ،گلگت بلتستان کشمیر تیرے بازو ،اللہ ،رسول ،قرآن تیری قوت کا سرچشمہ ہے اے میرے وطن پیارے وطن ارضِ پاک کا بچہ بچہ تیرا سپاہی ہے دشمن نے جب بھی تجھے للکارا تیری بیٹیوں نے اپنے جگر گوشے پیش کیے تیرے بیٹوں کی عظمت وحشمت کے کیا کہنے ایم ایم عالم نے پرانے فائٹر جہاز سے ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے زمین بوس کیے تیرے بیٹوں نے ضرب عضب کے ذریعے دشمن کو غاروں اور سرنگوں میں گھس کر مارا ،اپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی اور شدت پسندی کو شکست سے دوچارکیا،گھس کر مارنے کا خواب دیکھنے والوں کو27فروری ،ابھی نندن ،چائے کا کپ ،دوطیاروں سے سکگتے ہوئے اگ کے شعلے ہمیشہ یاد رہیں گے۔

اٹھی بری جو نظر تیری پاک دھرتی پر

لٹا کے جان بھی اپنی یہ  فرض ہے اپنا

تیری عزت  تیرے  وقار کو  بچانا  ہے

یہ  عہد  ہے  یہ وعدہ  ہمیں نبھانا  ہے

تیرے سپوتوں نے اقوام عالم میں ہرشعبہ کے اندر تیرے علم کو بلند رکھا ہاشم خان نے سکواش کے میدان میں سبزہلالی پرچم گاڑا اورپھر عشروں تک کوئی اسے ہلا نہ سکا کئی عشروں پہلے شکریہ خانم نے جہاز اڑا کر پاکستان کا سرفخر سے بلند کیا ،نمرہ سلیم نے انٹار کٹیکا پر قدم رکھا ،نسیم حمید جنوبی ایشیاء کی تیررفتار لڑکی کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں، علی معین نوازش نے ایک سال میں اکیس مضامین میں اے لیول لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ،ولید امجد ملک نے اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق پر مضمون نگاری کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی ،نوسالہ ارفع کریم دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سوفٹ انجنیئر بنی ،بصارتوں سے محروم قوم ٹیم دومرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کرچکی ہے ،چمپئن ٹرافی کی کمزور ترین ٹیم ہونے کے باجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے فتح کا سہرا اپنے نام کیا ،محدود وسائل کے باوجود نذیر صابر نے مائونٹ ایورسٹ سر کیا ،دوسوچھپن ممالک میں سے ایٹمی قوت آٹھ ملکوں کے پاس ہے پاکستان آج ایٹمی وار ہیڈز کی تعداد کے لحاظ سے دنیاکی چوتھی بڑی ایٹمی قوت ہے۔

وہ ملک جس کے بارے کہاجاتاہے کہ سوئی خود نہیں بناسکتا ،اس کے پاس بھارت جیسے ملک سے زیادہ ایٹمی وارہیڈ اورایٹمی میزائل ہیں، بھارت سے کہیں بہتر ڈرون ٹیکنالوجی ہے پاکستانی ایس ایس جی کمانڈوز عالم دنیا میں نمبر ون ہیں ،پاکستانی افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں جو ہرقسم کے خطرے سے نمٹنا جانتی ہیں پاکستان معاشی اعتبار سے ایشیاء کا ٹائیگر بننے جارہا ہے ،سی پیک خطے کی حالت بدلنے والا ہے ۔دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملادیئے جائیں گے وطن عزیز دوست ممالک کے ساتھ بہتر سے بہتر تعلقات کے ساتھ معاشی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی بڑھتا چلاجائے گا۔

بین الاقوامی ادارے پاکستانی معاشی ترقی کو مثبت انداز سے پیش کررہے ہیں سی پیک پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے معاشی نقشے کو تبدیل کردے گا آنے والے سالوں میں پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک ہوگا طعن وتشنیع کرنے والوں کو ملک میں بچھے سڑکوں کے جال ،سرسبزوشاداب پاکستان کے لیے عوام الناس کا جوش وخروش دیکھنا چاہیے ۔اس کا سہرا تمام غیور عوام اورقائدین کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے اندازمیں ارضِ پاک سے محبت کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبے میں سخت محنت کی پاکستانی پرچم کو بلند کیا ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ ہم ہمیشہ اپنے پرچم کوسب پرچموں سے بلند رکھیں گے مودی کے تضیحک آمیز رویے اورصہیونیوں کی چال کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

پاک افغان باڈر کی سکیورٹی ہنگامی بنیادوں بہتر اورمضبوط بنائی جارہی ہے،اس کے اردگر د پٹرولنگ پوسٹ بنائی جارہی ہیں ،پاک ایران بارڈر پر فینسنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔پاکستان کی مثبت خارجہ پالیسی کا ثمر ہے کہ امریکہ افغان امن معاملات طے ہورہے ہیں ۔دنیا پاکستان کی امن کی کوششوں کی معترف ہوچکی ہے کرونا وباکو کنڑول کرنے کے لیے پاکستانی ماڈل کو سراہا جارہا ہے۔ایف اے ٹی ایف کی چنگل سے نکلنے کے لیے قائدین پرعزم ہیں کہ اللہ تعالیٰ رحمت کرے گا۔ دہشت گردی اورکوڈ 9 کے خلاف جنگ پاکستان کے کردارکو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا بلاشبہ پاکستان کی مثبت کوششیں عالمی امن کی راہ ہموار کریں گی ۔امن پاکستان کا عزم ہے کمزوری نہیں ۔بقول شاعر  ؎

شہیدوں کی امانت  ہے تعاون  ہی تعاون ہے

جبھی تاریخ نے رکھا ہے اس کا نام  پاکستان

6 تبصرے

Comments are closed.