تنہائی

تنہائی اور اكیلاپن كیا ہے،لوگوں سے دور ہونا یا خود كو لوگوں سے دور كر لینا تنہائی یا اكیلا پن كہلاتا ہے…  تنہائی اور احساسِ  تنہائی دو مختلف چیزیں ہیں …احساسِ تنہائی میں انسان لوگوں كے ہوتے  ہوئے خود کو تنہا محسوس کرتا ہے…جیسے کہ اکثر شادیوں کے موقع پر  اتنے لوگ ہونے کے باوجودہم خود کو تنہا محسوس کر رہے ہوتے ہیں… لیکن بعض اوقات کچھ لوگ کسی کو کھودینے  کے بعد یا بُرے تعلقات کے بعد خود کو تنہا کر لیتے ہیں……..

بعض اوقات انسان کو سزا کے طور پر بھی تنہا کر دیا جاتا ہے،جیسا کہ صدیوں سے كسی مجرم كو سزا كے طور پر تنہا كر دیا جاتا ہے،اسے تنہائی کی سزا سنا دی جاتی ہے… كسی كو زہنی ازیت دینی ہو تو اسے تنہا كر دیا جاتا ہے جیساکہ  اگر قید خانوں میں كسی كو ذہنی ازیت دینی ہو تو اسے بند کوٹھریوں اور اندھیروں میں تنہا کر دیا جاتا ہے…تاکہ اسكا كسی قیدی سے کوئی رابطہ نہ رہے…

لیكن كچھ لوگ اپنے شرمیلے پن كی وجہ سے بھی تنہائی كا شكار ہو جاتے ہیں … حالانكہ انهیں کوئی تنہا محسوس نہیں كرواتا لیكن وه اپنے شرمیلے پن كی وجہ سے تنہائی كا شكار ہو جاتے ہیں..ایسے لوگ،لوگوں میں اُٹھنے بیٹھنے سے گریز كرتے ہیں،اور اپنے گرد تنہائی كا ایك خول چڑھا لیتے ہیں…طویل تنہائی اكثر نقصان ده ثابت ہوتی ہے.جس سے انسان ڈپریشن میں چلا جاتا ہے.اور پھر انكی شخصیت میں ایك خلا پیدا ہو جاتا ہے،لیكن تنہائی  میں انسان كوسوچنے كا موقع مل جاتا ہے.تنہائی میں انسان خود كو كھو بھی دیتا ہے اور پا بھی لیتا ہے.تنہائی  میں انسان كو اپنے اندر جھانكنے كا موقع بھی مل جاتا ہے, اور انسان اپنی خوبیوں اور خامیوں پر غوربھی كر لیتا ہے….

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں