نیٹ فلیکس کا بائیکاٹ

سورۃ البقرہ کی آیت مبارکہ ۲۸۵ میں مومنین کی ایک صفت یہ بھی بیان کی گئ ہے کہ وہ اللہ اس کے فرشتوں اسکی نازل کردہ تمام کتب آسمانی اور تمام انبیاءکرام پر یکساں ایمان رکھتے ہیں۔ انکے نزدیک ایسی کوئی تفریق قابل قبول نہیں ہے جس کے مطابق کسی ایک رسول/نبی کو دوسرے انبیاء پر فضیلت دی جائے یا کسی کی تعظیم کی جائے اور کسی کی نہیں۔ مقام اور رتبہ کے اعتبار سےتمام انبیاء کرام مسلمانوں کیلئے مقدس ترین , پاکیزہ اور قابل تقلید ہستیاں ہیں۔

لیکن چودہ سوسال کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ محمدؐ کے کسی ماننے والے نے دیگر انبیاء کرام کو ان سے کمتر جانا ہو یا ان کے تقدس میں کمی کی ہو۔

یہی وجہ ہے کہ جب یہ خبر سنی گئ کہ نیٹ فلیکس NETFLIX پر کوئی فلم ریلیز ہوئی ہے۔ جسکا مرکزی موضوع دجال کی آمد ہے۔ جس میں اسکو دنیا کیلئے نجات دہندہ بناکر پیش کیا گیا ہے اور اسی فلم کی تقلید میں حضرت عیسٰی علیہ السلام اور حضرت مریم علیہ السلام پر بھی عنقریب فلم ریلیز کی جارہی ہے۔

جس میں ان عظیم ہستیوں کی کردارکشی کی گئ ہے۔ دل ودماغ انتہائی اضطراب کی کیفیت میں ہیں۔ آزادی اظہار کے نام پر اسلام دشمن زہر اگل رہے ہیں۔کبھی قرآن کی بے حرمتی کرکے تو کبھی کوئی بے ہودہ یا نازیبا حرکت کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جاتاہے۔

بغض اسلام اور مسلم دشمنی میں پیغمبر اسلام محمدؐ کی ذات سے شروع ہونیوالا یہ ذہنی پستی اورذلالت کا زہریلا سیلاب اب تمام معزز ہستیوں کی ذات کو نشانہ بنا رہا ہے۔مسلمان چاہے جتنا بھی پسماندگی کا شکار کیوں نہ ہوں مگر اس گمراہی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

ہم بحیثیت مسلمان اس گستاخی کی شدید مذمت بھی کرینگے اور ہر فورم پر احتجاج بھی۔

میری تمام دنیا کے مسلمانوں سے درخواست ہے کہ نیٹ فلیکس کا بھرپور بائیکاٹ کریں اور اپنے دوسرے مسلمان بہن بھائیوں کو بھی اسکے بائیکاٹ کی ترغیب دلائیں۔

2 تبصرے

  1. Hello! Would you mind if I share your blog with my zynga group?
    There’s a lot of people that I think would really appreciate your content.
    Please let me know. Thank you

جواب چھوڑ دیں