سفید کپڑے

کل شام میری پڑوسن میر ے گھر آ ئی۔خوب سار ے تھیلےاٹھائے  ، ہانپتی اور پسینے سے شرابور۔داخل ہو تے ہی پنکھے کی رفتار تیز کرنے کو کہا۔میں جلدی سے شربت لے آئی۔۔کیوں کہ گرمی سے بہت  بد حال ہو رہی تھی۔پو چھنے پر بتایا خریداری کر کے آئی ہو۔

شاپر کھولے!اور خریداری دیکھانے لگی ، سب کپڑے ایک خاص رنگ(سفیداور ہرے)تھے۔سفید کاٹن جو کہ لڑکوں کے لے۔سفید چکن کے ساتھ خوبصورت ہرے  ڈوپٹےسفید بنارسی جسپر ہر ے رنگ کی کڑہا ئی جوکہ اپنی اپنی جگہ بہت عمدہ تھے۔میں نے پوچھا ؟؟؟ یہ ایک ہی رنگ کے کیوں؟؟؟ جھٹ سے کہا ! آپ کو نہیں پتہ ربیع الاول ہے۔

 بتانے لگی ویسے تو عیدین کے مو قع پر کپڑے اور جو تےوغیرہ فروخت کرنے والوں کا کاروبار چمکتا ہی ہے لیکن اب اس رجحان میں دیگر مذہبی مواقعوں پر بھی اضافہ ہو تا جارہا ہے۔خصو صا“ محرم کے بعد اب ربیع الاول میں تمام مشہور برانڈذ بھی ان رنگوں کی تشہیر شروع کردیتی ہیں۔گذ شتہ چند سالوں سے دیکھنے میں آیا ہے کہ کپڑے فروخت کر نے والی کمپنیوں نےلوگو ں کے مذ ہبی جذ بات کو استعمال کر تے ہوئے ان  چیدہ رنگوں کی طرف راغب کروا رہے ہیں۔جاتےہوئے  واپس پلٹی کہ ایک بات بتانا تو بھول گی کہ پارلرز میں بھی عید میلادالنبی کی وجہ سے ڈسکاوئنٹ پیکج مل رہاہے۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں