ڈیڈی ، ڈیئر اور سسٹم

کسی ملک کے سسٹم میں ڈیڈی اور ڈیئر تھے۔

  سسٹم میں ڈیڈی اور ڈئیر کارشتہ بہت پرانا تھا۔ یہ رشتہ کبھی جانا اور کبھی انجانا تھا۔ تینوں کے رشتہ کی اس Equation کی خاص بات یہ کہ ڈئیر اور سسٹم Variable اور ڈیڈی ہمیشہ Constant رہتے۔

ڈیڈی ہمیشہ سسٹم کا خیال رکھتے اور اسے نئے نئے ڈئیر دیتے۔ سسٹم چلانے کے لئیے نہیں بلکہ اپنی چلانے کے لئے۔ ۔۔

ڈیڈی کا نیا ڈئیر اکثر کوئی جاگیردار، سرمایہ دار ہوتا یا پھر کوئی گزرا کپتان۔

ڈیڈی ڈئیرز کو پال پوس کر بڑا کرتے اور سسٹم میں ڈال دیتے لیکن جب کوئی ڈئیرزیادہ بڑا ہوجاتا تو سسٹم سے نکالنے میں دیر بھی نہ کرتے اب چاہے اس کے لئے سسٹم کو سائیڈ نہ کرنا پڑے۔۔۔۔

ڈئیر ہمیشہ گلا کرتے کہ سسٹم میں ‘خم’ ہے پر سسٹم اچھی طرح جانتا تھا کہ ڈیڈی میں بڑا ‘ دٙم ‘ ہے۔

ڈیڈی اور ڈئیر میں ایک قدر مشترک یہ تھی کہ دونوں ہی اپنے ملک سے محبت کا دعویٰ رکھتے اور اسے اپنا گھر گردانتے لیکن پھر بھی ڈیڈی گھر کے رکھوالے اور ڈئیر اسے اجاڑنے والے سمجھے جاتے۔ گھر اجاڑتے ڈئیر جب ڈیڈی کو اکھاڑنے بڑھتے، ڈیڈی فوراً اپنے دوسرے ڈئیر کو پچکارتے۔ ۔ بس پھر کیا تھا دونوں ڈئیر ایک دوسرے کو للکارتے،  دھتکارتے، اور خود ہی گراتے۔ ڈیڈی دور بیٹھے سراہتے پھر کبھی خود کبھی دوسرے ڈئیر کو سسٹم چلانے اتارتے۔

جب کسی ڈئیر کو گھر میں ڈیڈی کی مداخلت پسند نہ آتی اور وہ تقاضہ کرتا ڈیڈی اپنے کمرے میں بند رہیں تو ڈیڈی اسے بند کمرے میں ڈال دیتے۔ گھر کے مختلف علاقوں میں  ڈیڈی اکثر شارٹ کٹ سے چھوٹے چھوٹے علاقائی پودے بھی اگاتے ۔ ڈیڈی کے اس عمل کا مقصد صرف ڈئیر کو ڈسٹرب رکھنا ہوتا لیکن جب یہ شارٹ کٹ سے لگے علاقائی پودے ڈیڈی کے بتائے قد سے بڑے ہونے لگتے ڈیڈی انھیں ” کٹ ٹو شارٹ”  کردیتے اور اگر  ڈیڈی کا لگایا کوئی پودا اتنا بڑا ہوجاتا کہ ڈیڈی کو کانٹا چبھاتا ڈیڈی اسے زمین سے ہی اکھاڑ دیتے۔

ڈیئر اپنے سسٹم کو چلانے میں آزاد مانے جاتے لیکن جب کبھی بنا پوچھے کچھ کرجاتے یا ڈیڈی کے کاموں میں دخل ڈالتے تو ڈیڈی ڈئیر کو دن میں تارے دکھاتے اور راتوں ٹہلیں لگواتے۔

سارے ڈیئر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے اور شور مچاتے کہ فلاں انگلی اٹھنے سے آوٹ اور فلاں ان ہوا لیکن ڈیڈی کی لیفٹ رائیٹ میں ان کی ان آوٹ کا شور دب جاتا۔

کبھی کبھی ڈیڈی باہر والوں کو مطمئن رکھنے کے لئے پانچ سال بعد ڈیئرز کا الیکشن بھی کروالیتے لیکن اگر ڈیڈی کا  ڈیئر الیکٹ ہوتا نظر نہ آئے تو ساری صلاحیتیں استعمال کرکے دن کی روشنی سے پہلے ہی اسے سلیکٹ کروالیتے۔ ۔۔۔

ڈیڈی کے پاس ایک ڈنڈا ہے ، سارا اسی کا فنڈا ہے ، دکھنے میں وہ ٹھنڈا ہے پر چلنے میں اندھا ہے۔

(جاری ہے)

حصہ

3 تبصرے

  1. При составлении семантического ядра я действую
    по двум направлениям.

    Feel free to surf to my page; продвижение сайта в сша (Rosalie)

  2. Парфюмерная вода Lady Million Prive
    от бренда PACO RABANNE – это роскошь сияния
    софитов, блеск золота и буря эмоций, соединенные в одном флаконе.

جواب چھوڑ دیں