سنگل ونڈو ایکٹ سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ، خادم حسین

206

 

لاہور (کامرس ڈیسک) تاجر رہنما و پاکستان ا سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ2021پر دستخطوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنگل ونڈو ایکٹ کے نفاذ کے بعد تجارت میں آسانی کے لیے خود مختار اداہ قائم کیا جائے گا ،برآمدات %درآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی نظام میں میسر ہوں گی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ادارے کے قیام سے کاروباری اخراجات میں کمی ہوگی ،سرحد پار تجارت آسان بنانے اور سامان کی تیز تر ترسیل میں مدد ملے گی۔ ادارے کے قیام سے ڈیٹا کی بروقت پراسیسنگ اور معیاری خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی ،ادارہ گورننگ کونسل اور سیکرٹریٹ پر مشتمل ہوگا۔ خادم حسین نے کہا کہ سنگل ونڈ و ایکٹ حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے اس سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمدات میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔