فرنس آئل43، پیٹر ول کی کھپت میں 2فیصدکمی

224

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ماہ فروری 2021کے دوران موسم سرما کے باعث بجلی کی طلب میں کمی کے نتیجے میں فرنس آئل کی کھپت میں43فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق فروری میں فرنس آئل کی کھپت ایک لاکھ84ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جب کہ جنوری میں فرنس آئل کی کھپت تین لاکھ21ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر تھی ،بتایا جاتا ہے کہ موسم سرما کے باعث فروری میں بجلی کی طلب کم رہی جس کے نتیجے میں بجلی گھروں میں فرنس آئل کے استعمال میں کمی واقع ہوئی،گزشتہ ماہ پیٹرول کی کھپت دو فیصد کی کمی سے 6لاکھ27ہزار ٹن سے زائد رہی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت فروری میں 0.30فیصد کے معمولی اضافے سے 5لاکھ53ہزار ٹن سے زائد رہی ۔