عتیق میرفیڈریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر

132

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدرناصر حیات مگوں نے آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کو سال برائے2021 فیڈریشن کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز (سندھ ریجنل) کا کنوینر مقرر کیا ہے، عتیق میر کو12ویں مرتبہ یہ ذمے داریاں تفویض کی گئی ہیں، عتیق میر نے اعتماد کا اظہار کرنے پر ایف پی سی سی آئی کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔