حیدرآباد: موٹرسائیکل پھسلنے سے نوجوان جاں بحق،ایک زخمی

120

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پھسلنے سے ایک نوجوان جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا ، نورانی بستی میں خودکشی کی کوشش کرنے والے لڑکے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابقٹھنڈی سڑک پر تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جسے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان فصیح میمن سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ احمد میمن شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاںبحق ہونے والے نوجوان کی گزشتہ روز ہی منگنی ہوئی تھی ، میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دوسری جانب نورانی بستی مصطفی پارک سے متصل علاقے کا رہائشی 12 سالہ فہد علی نے پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش کی جسے اہلخانہ اورمکینوںنے دیکھا اور پھندا نکال کر اسپتال کردیا گیااسپتال میں زیر علاج فہد کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جارہی ہے۔