بدین:منشیات فروش وروپوش ملزمان کیخلاف کریک ڈاو¿ن

201

بدین(نمائندہ جسارت ) ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر اللہ ڈنو پنھور مع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے ایک ماہ قبل ماتلی سے ابو بکر مشاخ کی تین لاکھ روپے مالیت کی دو بھینسیں چوری کرنے والے ملزم اصغر عرف بلیڈ ملاح کو گرفتار کر کے چوری شدہ 2 بھینسیں برآمد کر لی ہیں۔ماتلی پولیس نے مزید کارروائی کے دوران ماتلی کے شہری منور شاہ کے گھر سے سونے کے زیورات ، نقدی اور موبائل فون چوری کرنے والے ملزم وزیر علی شیدی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 90000 روپے مالیت کے سونے کے زیورات ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے 20 لیٹرز دیسی شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے دوران تفتیش گرفتار ملزم کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہیں جن کے مالکان کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ماتلی پولیس نے ماتلی شہر میں چینل واہ کے قریب رسول بخش شیدی کی دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر 530 لیٹرز دیسی شراب اور 1400 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف پروہیبیشن اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر بشیر احمد چانڈیو مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم فدا جمالی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی ایک پستول اور 4 راﺅنڈ برآمد کر لیے ہیں۔ ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم معظم ملاح کو 28 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے ایک اشتہاری انور سجاد گھرانو اور روپوش ملزم عبدالکریم ملاح کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر عاشق علی لنڈ مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے 2 گٹکا فروش ملزمان سجاد علی رند اور اللہ داد رند کو گرفتار کر کے 900 مین پوری گٹکے برآمد کر کے مقدمے درج کرلیے ہیں۔