انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

1207

کراچی: انڈس موٹرز کی جانب سے ڈالر کی قدر کم ہونے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انڈس موٹر کمپنی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت بہتر ہونے کے بعد ٹویوٹا برانڈ کے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں تقریباً 13 لاکھ روپے تک کی کمی کردی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کورولا گاڑیوں کی قیمت میں 2 سے ڈھائی لاکھ تک کی کمی کردی گئی ہے۔ اسی طرح ٹویوٹا یارس کی قیمت بھی ایک لاکھ سے لے کر ایک لاکھ 20 ہزار تک کم ہو گئی ہیں جب کہ فارچونر کی قیمت میں 10 لاکھ 80 ہزار سے 13 لاکھ روپے تک کی کمی کردی گئی ہے

کمپنی نے قیمتوں سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا اطلاق 24 اکتوبر کے بعد سے بک ہونے والی گاڑیوں پر ہوگا۔