انٹر سال اوّل کے داخلوں کا آغاز

2401

کراچی :مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت انٹر سال اوّل کے داخلوں کا آغازہوگیاہے، رواں سال فرسٹ ائیر کے داخلے دسویں کے نتائج کے بنیاد پر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر سال اول میں داخلے کے خواہش مند طلبہ وطالبات کیلیے داخلے آن لائن ہونگے،آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23جولائی مقرر کی گئی ہے۔

ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو پری میڈیکل، پری انجینئیرنگ ، سائنس جنرل ، کامرس اور ہیومینیٹیز میں داخلے دئیے جائینگے۔