میرے خلاف بیان دلوانے کیلئے لوگوں کو پکڑا گیا: راناثناءاللہ

377

لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا بیان دلوانے کے لیے کئی لوگوں کو پکڑا گیا۔ لیکن کوئی ثبوت نہیں ملا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جن لوگوں کو پکڑا گیا انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جج ارشد ملک انتقال کرگئے۔ اب ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں لیکن اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظر عام پر نہیں لا سکے۔

اپوزیشن کے جلسے کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا۔