ٹرمپ کی مخالفت کرنے والے ڈاکٹر کو بائیڈن نے پیشکش کردی

252

ٹرمپ کی پالیسیوں پر اعتراض کرنے والے ماہروبائی امراض ڈاکٹرانتھونی فاوچی کونومنتخب صدر جوبائیڈین نے اپنی ٹیم کا حصہ بننے کی پیشکش کر دی۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ ماہروبائی امراض ڈاکٹرانتھونی فاوچی کو عہدے پر کام جاری رکھنے کا کہا ہے، ڈاکٹر انتھونی فاوچی سے کہا کہ وہ ان کی کورونا وائرس ٹیم کاحصہ بنیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹر انتھونی فاوچی ماضی کی طرح اپنا کام جاری رکھیں وہ بطور مشیر ٹیم کاحصہ بن سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ ماہر وبائی امراض ڈاکٹرانتھونی فاؤچی امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر  بھی ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کی کورونا وائرس ٹاسک فورس میں بھی کام کررہے ہیں۔

ویلس کی جانب سے بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مرکز (سی ڈی سی) کے اس بیان کا حوالہ دینے کہ اگر ہر شخص ماسک پہنے تو وائرس کو قابو میں کیا جاسکتا ہےپر

ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے کہا تھا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے جس کی ٹرمپ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماسک کا استعمال لازمی قرار نہیں دیں گے۔صدر ٹرمپ  نے مزید کہا کہ میں اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ اگر سب نے ماسک پہنا ہو تو  سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ڈاکٹر(انتھونی) فاچی ماسک نہ پہننے کا کہہ چکے ہیں،ہمارے سرجن جنرل جو ایک لاجواب لڑکے ہیں نے کہا کہ ماسک مت پہنو اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں ماسک بھی پریشانیوں کا باعث بنتے ہیں۔

تاہم ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ سب کہنے کے باوجود  ماسک پر یقین رکھتے ہیں اور یہ کہ  میرے خیال میں ماسک اچھے ہوتے ہیں۔