شریف برادران کی والدہ کے انتقال پرتاجررہنمائوں کا اظہار تعزیت

492

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ یوبی جی ایس ایم منیر، سیکرٹری جنرل زبیرطفیل،ترجمان گلزار فیروز، سابق نائب صدور ایف پی سی سی آئی طارق حلیم،شبنم ظفر نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی والدہ کی رحلت پر دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی رحلت ایک بڑا سانحہ ہے اور اس سانحہ میں ہاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی میاں برادران کی فیملی کے دکھ درد میں شریک ہیں۔