پاکستان اسٹاک : 71فی صد کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ گھٹ گئے

229

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے 41850.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 71.39فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 84ارب36کروڑ25لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 37.44فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان پربلیک لسٹ ہونے کے خطرات ٹل جانے کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 41300، 41400، 41500، 41600، 41700، 41800 پوائنٹس کی نفسیاتی حد یں یکے بعد دیگرے بحال ہوگئیں۔