چلی: حکومت مخالف پُرتشدد مظاہروں میں 2 چرچ نذرِآتش

177
سنتیاگو (چلی): ملک میں مہنگائی اور معاشی عدم استحکام کے باعث جاری حکومت مخالف احتجاج کو ایک سال مکمل ہونے پر مظاہرین نے پولیس کی بکتربندگاڑی کو آگ لگا دی ہے‘ نذرِآتش کیے گئے چرچ کا بالائی حصہ گر رہا ہے‘ مشتعل شہری ٹائر جلا کر سڑک بند کررہے ہیں

سنتیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) لاطینی امریکا کے ملک چلی میں مہنگائی اور معاشی بحران پر حکومت مخالف احتجاج کو ایک سال مکمل ہونے پر بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر دارالحکومت ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا اورمظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں سیکورٹی اہل کاروں نے ان پر واٹر کینن کا استعمال کیااور کئی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے دارالحکومت سنتیاگو میں2 گرجاگھروں کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔