“جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا”

331

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیرجانبدارتجزیہ کاربھی کہہ رہے ہیں جلسے میں 15 سے 18 ہزار لوگ تھے.

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، لگتا یہی ہے کہ جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے جبکہ جلسے میں قائدین کی تقاریر میں  خراب  زبان استعمال کی گئی اور اداروں کیخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی.