میں مزدور دشمنی بند کی جائے‘ ستار نیازیIIL

182

پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما عبدالستار نیازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ IIL لانڈھی کی انتظامیہ مزدور دشمنی بند کرے۔واضح رہے کہ IIL انتظامیہ 25 مزدوروں کو غیر قانونی طور پر نکال دیا۔ ستار نیازی نے سندھ لیبر کورٹ نمبر 4 سے حکم امتناع حاصل کرلیا ہے۔ جج نے برطرفی کے حکم نامے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں IIL کے گیٹ پر مزدوروں نے احتجاج کیا جس میں جنرل ٹائر کے مزدور رہنما عزیز خان نے شرکت کی۔ مزدور رہنمائوں نے کہا کہ IIL میں مزدور دشمنی برداشت نہیں کی جائے گی۔