دنیا بھر میں 16 کروڑ بچے جسمانی مشقت پر مجبور

5873
physical labor

نیو یارک: دنیا بھر میں کم عمر کے بچوں سے مشقت لینے یا انہیں بطور غلام رکھنے کا سلسلہ نیا نہیں، تاہم مختلف معاشروں میں بچوں سے مشقت لینے کے نئے نئے طریقے اپنائے جا رہے ہیں،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات سامنے آگئے۔

اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے (یونیسیف) کے مطابق اس وقت دنیا میں کم وبیش سولہ کروڑ بچے جسمانی مشقت پر مجبور ہیں، ان میں سے تقریباً نصف جسمانی طور پر انتہائی محنت والے کام کرتے ہیں، زیادہ تر بچوں کو کان کنی جسیے مشکل کام پر لگادیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک برازیل میں مویشیوں کے فارمز پر بچوں سے مشقت لینے اور انہیں بطور غلام رکھنے کی فرسودہ روایت آج بھی برقرار ہے، سب سے سنگین صورت حال جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ہے جہاں بچوں سے طرح طرح کی مزدوری کروائی جاتی ہے۔