امارات میں ملازمین کے لیے لازمی مڈ ڈے بریک ختم

4899
workers in UAE

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ دوپہر کو باہر دھوپ میں کام کرنے کی ممانعت، مڈ ڈے بریک 15 ستمبر سے ختم کر دی گئی ہے۔

یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 15 جون سے شروع ہونے والی یہ لازمی مڈ ڈے بریک دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوتی تھی جسے براہ راست دھوپ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی بھلائی اور حفاظت کے لیے شروع کیا گیا تھا تاکہ موسم گرما کے مہینوں میں وہ موسمی شدت سے محفوظ رہیں۔

وزارت نے اس دورانیے میں ایسے کئی قواعد و ضوابط کا اجرا بھی کیا جس کے تحت شراکت داروں کے تعاون سے وہ آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے پروگرامز منعقد کیے گئے۔