سعودی حکومت کا 20 ہزارشہریوں کے روزگار کیلئے پروگرام تیار

4967
Saudi government

ریاض: سعودی حکومت نے بلدیاتی کونسلوں اور آباد کاری کے شعبوں میں 20 ہزار سعودیوں کو روزگار دلانے کےلیے کا پروگرام تیارکیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے بموجب تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے 20 ہزار طلبہ کو سرکاری اداروں اور منفرد کمپنیوں میں روزگار کی تربیت دی جائے گی۔آئندہ دو برسوں کے دوران تمھیر کے عنوان سے ملازمت کے ساتھ تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

تعاون کی یادداشت پر وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل، وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر، وزیر ماحولیات و پانی وزراعت عبدالرحمن الفضلی اور وزیر سیاحت احمد الخطیب کی موجودگی میں دستخط کیے گئےتعاون کی یادداشت پر دستخط کا مقصد بلدیات و آباد کاری شعبے میں سعودی نوجوانوں میں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔