اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ، معیشت میں اہم کردارہے، گورنر پنجاب

6361
Governor Punjab

لاہور:گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ جو ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا گورنر ہائوس لاہور میں برطانیہ کے لارڈ واجد خان نے معروف کاروباری شخصیت زبیر عیسیٰ اور وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ برطانیہ میں آپ کی کامیابی کا سفر بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور محنت سے کسی بھی جگہ اعلیٰ مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ جو ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور بیرون ملک پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں ان کاکردار قابل تحسین ہے۔