مزدوروں کے حقوق کا تحفظ  یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، راجہ پرویز اشرف

6664
protection

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مزدور اور محنت کش طبقہ پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سماجی و اقتصادی استحکام مزدور طبقے کی فلاح و بہبود سے جڑا ہوا ہے۔  یہ طبقہ خصوصا پاکستانی تارکین وطن محنت کش طبقہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے اہم کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس میں چوہدری یاسین جنرل سیکرٹری سی ڈی اے یونین اور ٹریڈ یونین انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل کوآپریشن (ISCOS) کے ڈائریکٹر پاولو پوزو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ محنت کش طبقے کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ٹریڈ یونینز ضروری ہیں۔ محنت کشوں اور مزدور طبقے کو ہنر مند بنانے کی ضرورت  ہے۔