پاکستان اسٹاک میں تیزی 100 انڈیکس میں 644 پوائنٹس کا اضافہ

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 40700 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 644.39 پوائنٹس کے اضافے سے 40559.15 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 61.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 93 ارب 5 کروڑ 51 لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 4.07فیصد زائد رہا۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل ٰنڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز کی بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار ،40100، 40200، 40300، 40400، 40500 اور 40700 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں بعد ازاں 40700 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 644.39 پوائنٹس کے اضافے سے 40559.15 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 345.40پوائنٹس کے اضافے سے 17607.03 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 354.33 پوائنٹس کے اضافے سے 28347.69 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔ گذشتہ روز 416 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 254 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 139 میں کمی اور23میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 73 کھرب 98 ارب 26 کروڑ 23 لاکھ روپے سے بڑھ کر 74 کھرب 91 ارب 31 کروڑ 74 لاکھ روپے ہو گئی۔ قیمتوں میں اتار چڑھائوکے لحاظ سے یونی لیور فوڈز 590 روپے کے اضافے سے9590 روپے ہو گئی۔