آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد

643

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس میں قومی سلامتی اور جیو اسٹرایٹجک صورتحال پر غورکیا گیا۔

پاک فوجی کی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں کنٹرول لائن اور پاک افغان سرحد پر صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1293198059166404609?s=20

کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ محرم میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

آرمی چیف نے بلوچستان اور سندھ  میں سیلابی ریلے کی صورتحال پر جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

کور کمانڈر نے افغان مفاہمتی عمل میں پیشر فت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ افغان دھڑوں میں جلد بات چیت شروع ہونے  کا امکان ہے۔