گوگل نے پرائیویسی کے لیے ’سیف فولڈر‘ متعارف کرا دیا

297

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گوگل نے اپنی Files ایپ میں’Safe Folder ’کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ Filesایپ کے اِس وقت دنیا بھر میں 150 ملین سے زیادہ استعمال کنندگان ہیں اور دسمبر، 2017ء میں متعارف کرائے جانے کے وقت سے اب تک ایک کھرب (trillion) فائلوں کو حذف کیا جا چکا ہے۔ابتداء میں یہ فیچر 2ملین سے زائد استعمال کنندگان کو دستیاب ہوگا اور پھر ،آئندہ چند ہفتوں کے دوران، بتدریج توسیع دے کر Files کے تمام استعمال کنندگان کو رسائی دے دی جائے گی۔’Safe Folder ’ ایک محفوظ4-digit فولڈر ہے جسے PIN کی مدد سے انکرپٹ (encrypt)کیا گیا ہے اور لوگوں کو بآسانی اپنی اہم دستاویزات، تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو فائلیں اسٹور کرنے کے قابل بنانے کے علاوہ اُن کی ذاتی فائلوں کو دیگر افراد کے ذریعے کھولنے یا ان تک رسائی سے محفوظ رکھتا ہے۔