نجی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،زاہد اقبال

183

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے افتخار علی ملک کو نئی قائم شدہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا تین سال کے لیے ممبر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام ممبروں کی بزنس کمیونٹی سے تقرری کرکے نجی شعبہ کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ ان توقعات اور اعتماد پر پورا اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید شہر کی ترقی اور اس میں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اس بڑے ٹاسک کے لئے اچھی شہرت کے حامل کاروباری افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ زاہد اقبال نے کہا کہ افتخار علی ملک معروف اور غیر متنازعہ تاجر رہنما ہیں۔