پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

1139

اسلام آباد: پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا۔

جرمن میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی 11 جولائی 2020 میں 22 کروڑ 10 لاکھ ہوگئی ہے۔

چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا کے بعد پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا اور برازیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جولائی 1950 سے جولائی 2020 تک پاکستان کی آبادی میں 6 گنا اضافہ ہوا جبکہ ملک کی موجودہ سالانہ شرح پیدائش دواعشاریہ 8 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے سے ملکی وسائل پربوجھ میں اضافہ ہورہا ہے۔