کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا

871

کراچی میں کے الیکٹرک کے مظالم، بدترین ناانصافیوں، اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت شہر کی مرکزی سڑک شارع فیصل پر احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔

کے الیکٹرک  کے ظالمانہ اقدامات کے ستائے شہریوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد دھرنے میں شرکت کے لیے قافلوں کی صورت میں پہنچ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی زیر قیادت ہونے والے دھرنے میں تاجر، وکلاء، صحافی اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے عہدیدار، سماجی رہنماؤں ، اکابرین اور اہم شخصیات شریک ہورہے ہیں ۔

دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس پر کے الیکٹرک– نیپرا گٹھ جوڑاور حکومتی بے حسی کے نعرے درج ہیں، جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت کے الیکٹرک کے ستائے شہری  اپنی شکایات لے کر دھرنے میں آرہے ہیں۔

شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نرسری پر دھرنے کے مقام پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، کارکنان ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ادارہ نور حق میں اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد اور محبوب اعظم کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کی امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی جس میں  تاجروں نے  حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں شاہراہ فیصل پر آج ہونے والے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔