پاکستان: کورونا مریض 2 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز،1 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب

389

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار509 جبکہ 4,839 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 96,236 پنجاب میں 82,669 ،بلوچستان میں 10,841 خیبرپختونخواہ 28,236، گلگت بلتستان میں 1,587، اسلام آباد میں 13,557 اور آزاد کشمیر میں 1,383 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,572 پنجاب میں 1,899، خیبرپختونخوا میں 1,038 ، بلوچستان میں 124، اسلام آباد 140، گلگت بلتستان 30 اورآزاد کشمیر 36 اموات ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 34 ہزار 957افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 14 لاکھ 45 ہزار153 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار 577  ٹیسٹ کے دوران 2,691 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 77 اموات ہوئیں جبکہ 2 ہزار 306 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 17 لاکھ  41  ہزار 256 افراد متاثر، 5 لاکھ 40 ہزار 780 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 67 لاکھ 36 ہزار 714 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔