رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا

617

رواں سال کا پہلا سورج گرہن (کل) اتوار 21 جون کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہوں گے، سورج گرہن صبح 8 بج کر46 منٹ پر شروع ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوپہر 2 بج کر34 منٹ پر یہ ختم ہوگا۔

مکمل سورج گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 50 منٹ کا ہو گا، ایک بجے سورج گرہن ختم ہونا شروع ہو گا۔

بیشتر شہروں میں سورج گرہن سے دن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا اور سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بھی بنے گا۔

پاکستان میں رواں برس کے دوران سورج گرہن دوسری مرتبہ 14 دسمبر کو ہوگا۔