وزیراعظم نے یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کرنے کا نوٹس لے لیا

502

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کیے جانے کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نوٹس لینے کے بعد وفاقی وزیر ہوا بازی غلا سرور نے قومی ایئر لائن کو کرائے کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اےکا یواےای سے پاکستان کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے، مسافرمتحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر سے ٹکٹ لےسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ لےرہا ہے تو پی آئی اے کو اطلاع دیں، اس کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔