کورونا وائرس: فلسطین میں ایمرجنسی نافذ

532

غزہ: فلسطینی ڈر محمود عباس نے کورونا وائرس کے باعث فلسطین میں30 روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی کےمطابق صدرمحمود عباس نےصدارتی آرڈیننس کے ذریعےفلسطین میں 30 روز کیلئے  ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ آرڈیننس 5 مئی سے نافذ العمل ہوگا جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اعلان 2 ماہ  کیلئے نافذ ایمرجنسی کی مدت ختم ہونےکے بعد کیا گیا ہے۔

فلسطین کی وزیرصحت مئی الکیلہ نےگزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ الخلیل کے علاقے میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسوں کی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ فلسطین میں ایمرجنسی نافذ کی جائے ،خاتون وزیر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 532 فلسطینی اس وبائی مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین میں کورونا کےباعث 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سےتھا۔