نیویارک کا ہر تیسرا شخص کورونا میں مبتلا

533

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں آبادی کے 5فیصد افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ  کرلیا گیا جبکہ ہر تیسرا شخص کورونا سے متاثر ہے ۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے  جبکہ ریاست نیویارک  میں آبادی کے 5فیصد افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ   مکمل کرلیے گئے ہیں جن میں سے ہر تیسرا شخص کورونا سے متاثر ہے۔

U.S. Coronavirus Death Toll Tops 4,000 as Cases Near 190,000 ...

امریکا میں اب تک 68 ہزار 602 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں  جبکہ ریاست نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔

دوسری جانب نیویارک کے بعد امریکا میں ریاست نیو جرسی میں 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ میساچوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا کی ریاستوں میں بھی پچاس پچاس ہزار سے زیادہ مریض سامنے آچکے ہیں۔

New York hospitals overflowing with bodies | The Times of Israel

امریکا اب تک دنیا بھر کے سب سے زیادہ  71 لاکھ 88 ہزار کورونا ٹیسٹ کر چکا ہے مگر یہ تعداد بھی امریکی آبادی کا صرف 2 فیصد ہے۔