ٓآئی ایم ایف کا غریب ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی ملتوی کرنے کا فیصلہ

303

واشنگٹن: انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کوروناوائرس وبا سے لڑنے کیلئے غریب ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کے ایک نمائندے نے اپنے مشترکہ اعلانیے میں کہا ہے کہ اس وقت کوروناوائرس سے بچائو کیلئے عملی اقدامات میں ترقی پذیر ممالک کی  معاونت کے پیشِ نظر قرضوں کی ادائییگی کو ملتوی کیا جانا ناگُزیر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادارے کی جانب سے یہ فیصلہ مالی طور پر مستحکم دوسرے اداروں کیلئے مثال ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق کوروناوائرس کی وبا انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) کے ارکان ممالک کیلئے معاشی اور معاشرتی لحاظ سے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے خلاف حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے انہیں مستحکم ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس سے اب تک 21,297 اموات ہوچکی ہیں جبکہ کُل کیسز کی تعداد 471,802 تک پہنچ گئی ہے۔