کی کورونا وائرس پر مہم NLF  

192

این ایل ایف کے تحت کررونا سے بچائو کے لیے آگہی مہم کا آغاز نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے تحت کررونا سے بچائو کے لیے آگہی مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔اس سلسلے میں این ایل ایف کراچی کے تحت بڑی تعداد میں بینر تیار کیے گئے ہیں جو کہ شہر کے تمام صنعتی علاقوں سائٹ ایریا،کورنگی ،لانڈھی ،بن قاسم ،فیڈرل ایریا،نارتھ کراچی اور سوشل سیکورٹی اسپتالوں کے قریب لگائے جا رہے ہیں ۔این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان نے کہا کہ کورونا وائرس ایک آزمائش اور امتحان ہے ہم سب کو مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہہ فریقی کمیٹی کے ذریعے کورونا سے مقابلے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے اور خصوصی طور پر ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے محنت کشوں کے لیے ریلیف پیکیج کا بھی اعلان کیا جائے۔