ڈیگاری کی کان میں دھماکے کا نوٹس لیا جائے‘شمس سواتی

100

نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے ڈیگاری کان میں ہونے والے اندوہناک حادثے اور اس حادثے میں سات مزدورں کی ہلاکتوںاور بڑی تعدادمیں مزدوروں کے زخمی ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 13سے زائد مزدور لاپتہ ہیںاور لینڈ سلائیڈنگ کے اس واقعہ نے محنت کشوں کی حالت زار اور حکومت کی غفلت کو بے نقاب کر دیا ہے ۔وازرات محنت کی غفلت بے حسی نے ماربل کی صنعت سے وابستہ محنت کشوں کی جان لے لی ہے ۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں محنت کشوں کے لیے سیفٹی کے قوانین نافذہیں لیکن پاکستان میں محنت کشوں کی جان ومال کی کوئی حفاظت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماربل کی صنعت سے وابستہ محنت کشوں کے لیے سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے محنت کشوں کو معاوضہ ادا کیا جائے اورمحنت کشوں کے اہل خانہ کی کفالت کا مناسب بندوبست کیا جائے اور حادثے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ماربل انڈسٹریز سے وابستہ محنت کشوں کو سیفٹی آلات مہیا کیے جائیں ۔