مرکنٹائل ایکس چینج میں 13ارب کے سودے

167

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,586 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس /فاریکس کے 13ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 17,412 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6.979 ارب روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.916 ارب روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.720 ارب روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 532.681 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 494.186 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 487.228 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 364.983 ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت 297.514 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 53.302 ملین روپے, خام تیل کے سودوں کی مالیت 42.412 ملین روپے, پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 23.675 ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 19.654 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں سویا بین کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33.264 ملین روپے, کاٹن کی 6 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15.459 ملین روپے, مکئی کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11.506 ملین روپے اور گندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.019 ملین روپے تھی۔