ملتانز سلطانز نے پشاور زلمی کوشکست دیدی

338

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے آٹھویں میچ میں ملتانز سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی کے علاوہ کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکااور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں  اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

زلمی کی جانب سے حیدر علی47، لیام ڈاوسن22 اورکامران اکمل 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4، محمد عرفان  اور محمد الیاس نے 2،2 جب کہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونس اور معین علی نے اننگز کا آغاز کیا ،پشاور زلمی کے طرح ملتان کی اننگز کا آگاز اچھا نہ ہوا اور50 رنز تک پہنچنے تک 4 وکٹیں  گنوادی جس کے بعد رائیلی روسو اور خوشدلی شاہ نےمحتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکو ر کو آگے بڑھایااور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

ملتان سلطانز نے 124 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں مکمل کرلیا، روسو 49 اور ؒ خوشدل شاہ 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 اور حسن علی اور راحت علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔