تیموریہ تھانے کے باہر 12 سالہ صباءکی عدم بازیابی پر ورثاءنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

312

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد نیاز منزل سے مبینہ طور پر 12 سالہ لڑکی کے اغواءکا معاملہ، صباءکے اہل خانہ نے تیموریہ تھانے کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نیاز منزل سے مبینہ طور پر 12 سالہ صباءکی عدم بازیابی پر ورثاءنے تیموریہ تھانے کے باہر احتجاج کیا، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ صبا صبح ناشتہ لینے نکلی تھی جس کے بعد سے لاپتہ ہے، ورثائ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں محمد اقبال نامی شخص پر شبہ ہے کہ اس نے لڑکی کو اغواءکیا ہے، پولیس نے محمد اقبال کو پکڑ کر چھوڑ دیا،

پولیس ایف آئی ار بھی درج نہیں کررہی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہماری تفتیش اور تحقیق میں لڑکی کے اغوائ کے شوہد نہیں ملے، ایک ہی برادری کے دو خاندانوں میں کافی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، دونوں ایک دوسرے پر کچھ نہ کچھ الزمات لگاتے رہتے ہیں، واقعے کی مکمل چھان بین شروع کردی ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دینگے، جبکہ خواتین کی جانب سے روڈ بلاک کرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،

پولیس کے مطابق مظاہرین اور مخالف پارٹی کا اوڈھ برادری سے تعلق ہے، مظاہرین کے خلاف اس سے قبل انکے مخالف جھگڑے کا مقدمہ درج کروا چکے ہیں، مظاہرین بچی کے اغواءکا ڈرامہ کر کے مخالفین کے خلاف کاو نٹر ایف آئی آر درج کروانا چاھتے ہیں، پولیس مظاہرین کے کہنے پر ایف آئی آر درج کر رہی ہے، پولیس کا مظاہرین سے کہنا تھا کہ اگر ایف آئی آر جھوٹی ہوئی تو مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، مقدمہ میں احتجاج سڑک بلاک کرنے اور جھوٹی ایف آر درج کرنے کی دفعات شامل کی جائیں گی۔