پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے،حفیظ شیخ

449

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے جبکہ پاکستان   کی معیشت  بہتری  کی طرف جارہی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا ہے کہ   بہت جلد آئی ایم ایف  سے معاملات طے پا جائیں گے جبکہ  عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ   6 ارب ڈالر  کی تیسری قسط کیلئے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

 انہوں نےکہا کہ وفد کو جولائی سے دسمبرکے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

مشیر خزانہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام پیدا  ہواہے تاہم  مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے ہے جبکہ  اس سلسلے میں وفاقی حکومت  گندم درآمد کر رہی ہیں۔سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سیزنل ہے، جلد کمی واقع ہو گی۔

انکا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئیں اور منافع خوروں کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیں ۔