آسٹریلیا کےجنگلات میں آگ بجھانے والا فائر فائٹنگ طیارہ خود آگ کی نظر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے والا فائر فائٹنگ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھئیے: آسٹریلیا نے 10 ہزاراونٹوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا
حکام کاکہنا ہے کہ ہرکیولس سی 130 طیارہ ایک پہاڑی علاقے کے قریب گرکر تباہ ہوا۔
طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم نیو ساؤتھ ویلز رورل فائرسروس کے کمشنر شین فٹزسمنس کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں نے پانی کے ٹینکروں کو لے جانے والے طیاروں کا اڑنا بہت مشکل بنادیاہے۔
فائٹزمسن نے کہا کہ ہمارے پاس متعدد فائر فائٹرز اور عملہ موجود ہے جو اس علاقے میں موجود ہے اور آگ پرقابو پانے کیلئےکام کررہا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں آسٹریلیا میں آگ لگنے کے آغاز کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جاپہنچی ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیاکے جنگلات میں لگی آگ کے باعث اب تک 50 کروڑ سے زائد جانور جل کر ہلاک ہوگئےہیں جبکہ آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کے باعث دنیا بھر موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہیں ۔