چمن میں دھماکا،رہنماء جےیو آئی سمیت 9افراد زخمی

569

بلوچستان کے علاقے چمن میں تاج روڈ پر دھماکا ،جے یو آئی کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا محمد حنیف سمیت9افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے جبکہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکا ایک وقت کیا گیا جب مولانا محمد حنیف قافلے کے ہمراہ گزر رہے تھے ۔

دھماکے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہےجبکہ پولیس  نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔