وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز کے صدر اور مزدور رہنما مرزا مقصود اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے نائب صدر مرزا مقبول کی والدہ محترمہ کی رسم قُل 10 ستمبر کو منعقد ہوئی جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، صوبائی صدر رمضان،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں میں انور لال دین، وسیم علوی، مراد بلوچ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور مزدور رہنما نذیر جان، مزدور رہنما محمد عثمان، صفدر جبار، اخی بہادر خان اور محمد یعقوب، جسارت لیبر فورم کے قاضی سراج ، وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز کے عہدیداران کے علاوہ پاکستان اسٹیل کے لاتعداد ملازمین نے شرکت کی۔