میڈیا بیٹھک کاصحا فیوں کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،

1113

کراچی(اسٹا ف رپو رٹر)میڈیا بیٹھک کے زیر اہتمام صحا فیوں کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کوکشمیر روڈ پر موجود مقامی ہال میں میڈیا بیٹھک کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے وائسنگ اینڈ پر یز نٹیشن کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،

ورکشاپ میں معروف ٹی وی اینکر و ٹر ینر سید فیصل کریم،میڈیا بیٹھک کی سی، ای،او ناجیہ اشعر،اشعر احمد،ریڈیو،ٹی وی،پرنٹ اور شوشل میڈیا سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

ورکشاپ میں موجود شرکاء نے میڈیا بیٹھک کی کاوشوں کو سراہا اور اسے صحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ورکشاپ کے انعقاد سے مثبت صحافت کو فروغ ملے گااور جدید صحافتی اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مزید نکھار لائی جا سکتی ہے،

ورکشاپ کے اختتام پر میڈیا بیٹھک کی سی ای او ناجیہ اشعر نے ورکشاپ میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت ہے ہم مستقبل میں مزید اس طرح کے ورکشاپس کا انعقاد کرتے رہینگے۔آخر میں ورکشاپ میں شریک شرکاء میں تعریفی اسناد پیش کئے گئے۔