چنے کی کاشت 25 ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت

200

فیصل آباد (اے پی پی) زرعی ماہرین نے چنے کی کاشت 25 ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار پنجاب کے شمالی اضلاع اٹک ، چکوال میں چنے کی کاشت 25 ستمبر سے شروع کرکے 15 اکتوبر تک گجرات ، جہلم ، راولپنڈی، ناروال میں 15 اکتوبر سے شروع کرکے 10 نومبر تک ، تھل کے علاقہ جات بشمول بھکر، جھنگ، خوشاب ، میانوالی ، لیہ میں چنے کی کاشت یکم اکتوبر سے شروع کرکے 30 اکتوبر تک اور فیصل آباد، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ، بہاولنگر اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع میں چنے کی کاشت 15 اکتوبر سے شروع کرکے 15 نومبر تک مکمل کر لیں۔ انہوںنے کہاکہ زیادہ ذرخیز زمین اور ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی کاشت 20اکتوبر سے شروع کرکے 10نومبر تک جاری رکھی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار چنے کی کاشت کیلئے ریتلی میرا اور اوسط درجے کی ذرخیز زمین کاانتخاب کریں تاہم کلراٹھی اور سیم زد ہ زمین میں چنے کی کاشت سے گریز کیاجائیگا۔