ساحل پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں آگئیں

120

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے ساحل پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں آگئیں، ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ ساحل پرمردہ مچھلیاں آنا بڑی بات نہیں، بارش کے بعد آبی حیات متاثر ہوتی ہیں۔ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم علی نے بتایا کہ بارشوں میں ندی نالوں کا گندا پانی سمندر میں گرتا ہے جس کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے اور سمندری حیات متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلفٹن کے ساحل پر جو مردہ مچھلیاں پائی گئیں وہ ’بوئی‘ کہلاتی ہیں، یہ مچھلیاں عموماً کنارے کے قریب پائی جاتی ہیں۔ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بارشوں کے بعد سیکڑوں مردہ مچھلیاں کنارے پرپائی گئی تھیں